پندرہ اگست بھارت کی آزادی کا عظیم دن : طارق انور رضوی۔

تاثیر 17 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

(مظفرپور/مدینہ قادری)سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا۔ ہم بلبلیں ہیں اس کی یہ گلستاں ہمارا ۔مظفرپور کے بوچہاں بلاک کے R  Kہائر سکینڈری سکول سہیلا ہتھوڑی  سہیلا رامپور کے وسیع وعریض صحن میں 80/واں یوم آزادی 15/اگست 2026 صبح 8:45 پر بڑے ہی طمطراق کے ساتھ اساتذہ و طلباء نے منایا۔سب سے پہلے سکول کے ہیڈ ماسٹر عزت مآب جناب محمد طارق انور رضوی صاحب نے پرچم کشائی کی اور طلباء وطالبات نے انقلاب آفریں نعروں سے  حب الوطنی کا اظہار کیا۔پھرسنگیت کے استاذ جناب سنجۓ پوددار اور سکول کی طالبات ساجنی کماری،منکو کماری،انجلی کماری،راحت ،کلثوم،روشنی خاتون ،اشمیتاکماری،گیتاکماری، سونی،رتن پریااورعمرہ رفیع وغیرہ نے وندماترم اور راشٹریہ گیت کانغمہ الاپ کر سامعین میں سماں باندھ دیا،ساتھ ہی ساکشی کماری،مینا کماری ،کومل کماری،شیوانی کماری،روشنی،سندھیا،راکھی، مسکان،شبنم وغیرہ نے ڈانس پروگرام پیش کیا۔کرینہ ،سجنی ،نہاں ،سریتا،آشو، شیوانی،آشاوغیرہ نے بھی حب الوطنی گیت پیش کرپروگرام کو بارونق بنایا۔ اسکول کے ہیڈ ماسٹر عزت مآب جناب طارق انور رضوی صاحب نے کچھ مجاہدین آزادی کی محنت و مشقت کاتذکرہ کر طلباء کو روشناس کرایا جنہوں نے اپنے خون جگر سے ہندوستان کو آزادی دلائ۔
     اسکول کے شاہین صفت استاذ سومیشورکمار،منیش کمار،بیجو ٹھاکر،نے اپنے مخصوص لب ولہجہ میں ہندوستان کی آزادی کا تذکرہ کرکے طلباء وطالبات کی ذہن سازی کی۔ وہیں اردو کے مؤقر استاد مولانا محمد صابر القادری ایم اے کمہراروی نے ہندوستان کی آزادی کے تعلق سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ بھارت کے لو گ انگریزوں کی ظلم وبربریت سے ابھ چکے تھے کہ ظالم کے چنگل سےباہر نکلنا ہے تو کچھ کر گزرنا ہوگا چنانچہ علمائے ذوی الاحترام نے دہلی کی تاریخی جامع مسجد میں جہاد سے متعلق  تقریر کی کہ کب تک انگریزوں کی غلامی کا پٹہ اپنے گلے میں لگاؤ گے انہیں بھگانا ہے تو سرپہ کفن باندھ کر جہاد کے لیۓ تیار ہو جاؤ۔علامہ فضل حق خیرآبادی نے جہاد کا فتویٰ جاری کیا۔مولانا قادری نے مزید کہاکہ ہندو،مسلم،سکھ، عیسائی سبھوں کی محنت ولگن کا نتیجہ ہے کہ آج ہم یوم آزادی کا عظیم تیوہار خوشی ومسرت کے ساتھ منا رہے ہیں ۔واضح ہوکہ پروگرام میں حصہ لینے والے سارے طلبہ وطالبات کو گولڈ میڈل انعامات سے نوازا گیا ۔سکول کے اساتذہ وکرم کمار بھارتی ،ادۓ کمار ،ریکھاکماری،سنیل کمار،ابھیناس رنجن ،پوجاکماری،سومیشورکمار،چندن کمار،انامیکا کماری ،امتیازحسین،راجاکمار،اوشانت کمار ،مدھو میتا کماری ،پشپا کماری ،رینکوکماری،لکچھمیشوری کماری ،عرفان عالم،ریتوراج رنجن،پرینکاکماری،ویکاس رنجن،ویکاس کمار،ستپرکاش کمار ،رام بھجن جی اورشہر کے معززین بھی شامل ہوۓ اخیر میں بچوں میں میٹھائیاں تقسیم کی گئیں،اورپروگرام اختتام کو پہنچا ۔