تاثیر 23 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
میکے ،آسٹریلیا، 23 اگست: مچل اسٹارک کی تباہ کن گیند بازی کی بدولت آسٹریلیا نے میکے کے گریٹ بیریئر ریف ایرینا میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اتوار کو بنگلہ دیش کو اننگز اور 51 رنز سے شکست دے دی۔ اس کامیابی کے ساتھ آسٹریلیا نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ بنگلہ دیش نے پہلا ٹیسٹ 9 وکٹوں سے جیتا تھا، تاہم دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے مکمل طور پر اپنا غلبہ قائم رکھا۔آسٹریلیا کی کامیابی کے سب سے بڑے ہیرو مچل اسٹارک رہے۔ انہوں نے دوسرے ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کیں اور انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ سیریز میں شاندار کارکردگی پر اسٹارک کو پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز بھی ملا۔ انہوں نے دو میچوں میں مجموعی طور پر 12 وکٹیں حاصل کیں۔

