تاثیر 23 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کاٹھمنڈو، 23 اگست: نیپال کی حکمراں جماعت راشٹریہ سوتنتر پارٹی (آر ایس پی) کے صدر روی لامیچھانے کا چین کا دورہ فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے۔ لامیچھانے کو 23 سے 30 اگست تک چین کا دورہ کرنا تھا۔اس سے قبل ان کے سکریٹریٹ کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ اگست کے آخری ہفتے میں ہونے والا دورہ ستمبر کے وسط تک ملتوی کر دیا گیا ہے، تاہم اب فی الحال ان کا چین کا دورہ ہی منسوخ کردیا گیا ہے۔
اس سے پہلے بتایا گیا تھا کہ لامیچھانے 23 سے 30 اگست تک چین کے دورے پر اپنی اہلیہ نکیتا پودیل سمیت پانچ رکنی وفد کی قیادت کریں گے۔ پروگرام کے مطابق بیجنگ کے دورے کے بعد ان کی تبت میں واقع کیلاش مانسروور جانے کی بھی منصوبہ بندی تھی۔ذرائع کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات طے نہ ہونے کے علاوہ نیپال کی داخلی سیاسی صورتحال اور دیگر حالات میں تبدیلی کے پیش نظر لامیچھانے نے فی الحال اپنا دورہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

