تاثیر 21 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 21 اگست: بھاگیرتھی ایکو-سینسیٹوزون نوٹیفکیشن کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لئے جمعہ کو اتراکھنڈ کے چیف سکریٹری، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کے سکریٹری اور دیگر سینئر عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی وزیر بھوپیندر یادو میٹنگ میں موجود تھے۔
اجلاس میں نوٹیفکیشن کی تمام شقوں کو انتہائی سنجیدگی اور مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور موثر نگرانی، نفاذ اور تعمیل کے لیے مضبوط ادارہ جاتی میکانزم قائم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

