ہند-پاک سرحد کے قریب گاؤں میں دستی بم حملہ، تین زخمی

تاثیر 21 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

چنڈی گڑھ، 21 اگست: پنجاب کے امرتسر میں ہندوستان اور پاکستان کی سرحد کے قریب جٹا گاؤں میں کل رات ایک گھر پر ہوئے گرینیڈ بم حملے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے جمعہ کو دن بھر علاقے کومحاصرے میں لے لیا۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پنجاب پولیس اور فوج نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ سرحدی گاؤں جٹا میں کل رات موٹر سائیکل سواروں نے ایک مکان پر دستی بم سے حملہ کر دیا۔ دھماکے سے گھر کے شیشے ٹوٹ گئے اور خاندان کے تین افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا۔ خاندان کے ایک فرد کے مطابق وہ اپنے بھائی کو روٹی دینے کے لئے گھر آیا تھا۔ اسی دوران دو نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر آئے۔ دونوں کے چہرے کپڑے سے ڈھانپے ہوئے تھے۔ حملہ آوروں نے پہلے ایک گرینیڈ گھر کی طرف پھینکا جس سے گھر کو نقصان پہنچا اور گاڑی کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ اس کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔
اسی دوران فوج کی ایک ٹیم نے پولیس کے ساتھ مل کر تفتیش شروع کردی۔ فوج اور پولیس نے جائے وقوعہ سے دھماکہ خیز مواد کے ٹکڑے اور دیگر مواد برآمد کر لیا۔ پنجاب پولیس نے اس سلسلے میں کوئی بیان نہیں دیا موش رہی، لیکن شرومنی اکالی دل کے رہنماؤں نے اس معاملے کو عام کر دیا۔
اکالی لیڈر جودھ سنگھ سمرا کے مطابق سرحد سے تقریباً ایک کلومیٹر کے فاصلے پر واقع گاؤں میں ہونے والا یہ واقعہ اور پولیسکا تاخیر سے پہنچنا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔ حملے کے بعد مقامی باشندوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔