تاثیر 26 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
وجے پور، 26 اگست کرناٹک کے وجے پورہ میں آدرش نگر پولیس اسٹیشن کی حدود کے تحت بھوتنال جھیل سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک ماں اور اس کے پانچ بچے شامل ہیں۔ ان کی شناخت توروی شانتی نگر کے رہائشی ملیکارجن جلگیری کی بیوی شوبھا (35) اور ان کے بچوں ودیا (15)، سوورنا (13)، ٹپرای (12)، سنیکا (10) اور وکاس (6) کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق 24 اگست کو شوبھا اور اس کے بچوں کی لاپتہ ہونے کی شکایت وجے پور دیہی پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی تھی۔ ملیکارجن جلگیری نے شکایت میں کہا تھا کہ شوبھا خاندان میں ہوئی کہاسنی پر بچوں کے ساتھ گھر سے نکلی تھی۔

