تاثیر 26 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 26 اگست:نیپال میں موسلادھار بارش اور گلیشیر پھٹنے کے واقعات کی وجہ سے بہار میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کے روز بہار کے وزیر اعلی سمراٹ چودھری سے فون پر بات کی۔ انہوں نے ریاست میں ممکنہ بحران سے نمٹنے کے لیے مرکزی حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔
وزیر داخلہ نے صورتحال سے نمٹنے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری راحت اور بچاؤ کی کارروائیاں شروع کرنے کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کو بھی فعال کر دیا ہے۔ مرکزی حکومت بہار کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور ضرورت کے مطابق ریاست کو اضافی مدد فراہم کی جائے گی۔

