وزیراعلیٰ شبھیندو ادھیکاری نے سابق صدر پرنب مکھرجی کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

تاثیر 31 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 31 اگست :سابق صدر جمہوریہ، سابق مرکزی وزیر اور بھارت رتن پرنب مکھرجی کی برسی پر وزیراعلیٰ شبھیندو ادھیکاری نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے پیر کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے ملک کے سابق صدر کے سیاسی اور انتظامی تعاون کو یاد کیا۔
شبھیندو ادھیکاری نے اپنے پیغام میں لکھا، ’’معروف سیاست دان، سابق صدر، سابق مرکزی وزیر اور بھارت رتن شری پرنب مکھرجی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت۔‘‘
پرنب مکھرجی کی پیدائش 11 دسمبر 1935 کو مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے مراتی گاؤں میں ہوئی تھی۔ انہوں نے تاریخ اور سیاسیات میں پوسٹ گریجویشن کی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ قانون کی بھی پڑھائی کی تھی۔ 1969 میں راجیہ سبھا کے رکن بن کر انہوں نے فعال سیاست میں قدم رکھا۔ اس وقت کی وزیراعظم اندرا گاندھی کی رہنمائی میں ان کا سیاسی سفر تیزی سے آگے بڑھا۔طویل سیاسی زندگی کے دوران پرنب مکھرجی نے وزارت خزانہ، دفاع، خارجہ امور اور تجارت سمیت کئی اہم وزارتوں کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ پارلیمانی تجربے، انتظامی صلاحیت اور سیاسی بصیرت کی وجہ سے انہوں نے ہندوستانی سیاست میں ایک الگ شناخت بنائی۔