تاثیر 19 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفیٰ)سٹی ایس پی اشوک کمار نے بدھ کے روز سنگھواڑہ تھانہ پہنچ کر تمام تفتیشی افسران کے ساتھ زیر التوا مقدمات کا جائزہ لیا۔ اس دوران تھانہ انچارج بسنت کمار، داروغہ کملیش مشرا، نلیش کمار، اے ایس آئی سنجے کمار سمیت دیگر پولیس افسران موجود تھے۔جائزے کے دوران سٹی ایس پی نے زیر التوا مقدمات کے فوری تصفیے، مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے وارنٹ اور قرقی کی کارروائی تیز کرنے اور مقدمات کی معیاری تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کاند ڈائری اور روزانہ کی رپورٹ کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ رکھنے، تھانہ کے تمام رجسٹروں کو درست رکھنے اور علاقے میں گشت بڑھانے کی ہدایت بھی دی۔اس کے علاوہ ڈائل-112 گاڑی کو مسلسل گشت پر رکھنے، قانون و نظام برقرار رکھنے اور شراونی میلے کے پیش نظر خصوصی چوکس رہنے کی ہدایت دی گئی

