چینی کی قیمتوں میں اضافے پر کانگریس کا دعویٰ، عام لوگوں پر 36 ہزار کروڑ روپے کا اضافی بوجھ

تاثیر 27 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 27 اگست:کانگریس کے جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا نے چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو لے کر الزام لگایا کہ تہواروں کے موسم میں چینی کی قیمت 45 روپے فی کلو سے بڑھ کر 70-75 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ اس سے چار ماہ میں عام لوگوں پر تقریباً 36 ہزار کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
کانگریس رہنماؤں نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ حکومت نے چینی کی ممکنہ قلت سے بروقت نمٹنے کے لیے اقدامات نہیں کیے اور اب 20 اگست کو 10 لاکھ ٹن خام چینی کی ڈیوٹی فری درآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ برازیل سے چینی آنے اور اس کے بعد اسے ریفائن کرنے میں تقریباً 60 سے 75 دن لگ سکتے ہیں۔ ایسے میں اس کی بازار میں دستیابی تہواروں کے اہم موسم کے گزرنے کے بعد ہی ہو پائے گی۔