تاثیر 02 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) اورنگ آباد ضلع کے بارون تھانہ علاقے میں آج کی گزری دیر رات کچھ نامعلوم مسلح مجرموں نے ڈہری میونسپل کونسل کے ایگزیکٹو آفیسر شری ویمل کمار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔ اس واقعہ نے پورے انتظامی محکمہ میں تہلکہ مچا دیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ایگزیکٹیو آفیسر شری ومل کمار ہفتہ کی دیر رات ڈہری سے اپنی گاڑی سے پٹنہ جا رہے تھے کہ سون کینال کے سروس روڈ پر دھنوتی پل کے قریب کچھ نامعلوم مجرموں نے ان پر حملہ کر دیا ۔ شدید زخمی زخمی ہوئے کے بعد انھیں فوری طور پر علاج کیلئے روہتاس ضلع جموہار کے نارائن میڈیکل کالج اور اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قرار دے دیا ۔ ڈہری میونسپل کونسل کے ایگزیکٹیو آفیسر شری ویمل کمار گیا ضلع شیرگھاٹی کے رہنے والے تھے ۔ وہ ڈہری سے قبل اورنگ آباد میونسپل کونسل کے ایگزیکٹو آفیسر بھی رہ چکے ہیں ۔ پٹنہ روانہ ہونے سے پہلے انھوں نے ہفتہ کی شام ڈہری کے انجینئر للن سنگھ اسپورٹنگ کلب میں منعقدہ “ایک شام شہیدوں کے نام” پروگرام میں بھی شرکت کی تحت ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی روہتاس کے ضلع کلکٹر شری دیپک کمار مشرا، پولس سپرنٹنڈنٹ شری روشن کمار، اورنگ آباد کے سپرنٹنڈنٹ آف پولس شری اوپیندر ناتھ ورما، میونسپل کمشنر شری وکاس کمار، سہسرام کی ایس ڈی ایم شریمتی نیہا سنگھ، اورنگ آباد کے ایس ڈی ایم شری گورو سنگھ، ڈہری چیف کونسلر شریمتی ششی کماری، ڈہری کے ایم ایل اے راجیو رنجن عرف سونو سنگھ، سابق ایم ایل اے و راجا لیڈر گڈو چندرونشی، متعدد دیگر انتظامی اور عوامی نمائندے حالات کے بارے میں دریافت کرنے اسپتال پہنچے ۔ یہ مرحوم کی اہلیہ اور اہل خانہ کے لئے انتہائی غم کا لمحہ ہے، جنکے دو چھوٹے بچے اپنے والد کو کھو چکے ہیں ۔ روہتاس کے پولس سپرنٹنڈنٹ شری روشن کمار نے بتایا کہ قتل کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے، واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے، مجرموں کو پکڑنے کے لئے سرحدی علاقوں میں ناکہ بندی کے ساتھ بڑے پیمانے پر چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ ڈرائیور سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور تمام دستیاب شواہد کی سائنسی جانچ کی جا رہی ہے ۔ ضلع ت شری دیپک کمار مشرا بھی اس معاملے کی نگرانی کر رہے ہیں اور انھوں نے واضح کیا ہے کہ تحقیقات غیر جانبداری اور سنجیدگی سے کی جا رہی ہیں اور اس واقعہ میں ملوث کسی بھی مجرم کو بخشا نہیں جائیگا ۔ ملزمان کی نشاندہی کر انکے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائیگی ۔ پولس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال بھیج دیا ہے ۔

