چینی کی قیمت پر راہل گاندھی کے بیان کو لے کر دلیپ گھوش نے نشانہ سادھا

تاثیر 26 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 26 اگست :کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ریاست کے پنچایت و دیہی ترقی کے وزیر دلیپ گھوش نے سابقہ متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) حکومت کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ چینی کی قیمتوں میں اضافے کو لے کر لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی کے تبصرے کے حوالے سے وزیر دلیپ گھوش نے کہا کہ ان کے دورِ اقتدار میں کیا سستا تھا؟ اگر فیصد کے حساب سے موازنہ کریں گے تو معلوم ہوگا کہ اب سب کچھ سستا ہے۔ ان کے پاس اب اٹھانے کے لیے کوئی مسئلہ یا موضوع نہیں بچا ہے۔ حکومت اتنا اچھا کام کر رہی ہے کہ ان کے پاس بولنے یا مخالفت کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ وہ ابھی کیا کہہ رہے ہیں اور مستقبل میں کیا کریں گے؟ ماضی میں آپ نے کیا کیا تھا؟ آپ نے 10 سال تک ملک پر حکومت کی۔ آپ نے ملک کو کس حالت میں چھوڑا تھا؟