تاثیر 31 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور، 31 اگست:ضلع مجسٹریٹ النکریتا پانڈے نے سیلاب کی صورتحال اور پشتوں کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کل دیررات نوگچھیا سب ڈویژن میں راگھو پور ڈیم کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران انہوں نے ڈیم کی موجودہ حالت، خطرناک مقامات اور سیلاب سے بچاؤ کے لیے کیے جانے والے احتیاطی اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔ ضلع مجسٹریٹ نے متعلقہ افسران اور انجینئروں کو ہدایت دی کہ وہ ڈیم کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنائیں اور حساس مقامات پر ضرورت کے مطابق فوری کارروائی کریں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ پوری طرح الرٹ اور تیار رہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری تیاریوں کو یقینی بنایا جائے۔ معائنہ کے دوران ضلع مجسٹریٹ نے پشتوں کے حفاظتی کاموں کے معیار اور پیش رفت کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

