دلیپ ٹرافی 23 اگست سے شروع ، چھ علاقائی ٹیمیں خطابی مقابلے کے لیے آمنے سامنے ہوں گی

تاثیر 22 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 22 اگست: دلیپ ٹرافی 27-2026 کا آغاز 23 اگست سے ہوگا۔ باوقار گھریلو ٹورنامنٹ میں چھ علاقائی ٹیمیں خطاب کے لیے مقابلہ کریں گی۔ ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹیم کے کئی تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ ابھرتے ہوئے ستارے بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
گزشتہ چیمپئن ساؤتھ زون سیمی فائنل سے اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔ سینٹرل زون کو بھی آخری چار میں براہ راست داخلہ ملا ہے۔ وہیں، نارتھ زون، ویسٹ زون، ایسٹ زون اور نارتھ ایسٹ زون کوارٹر فائنل میں اتریں گے۔ کوارٹر فائنل کے فاتح سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گے۔
رجت پاٹیدار سینٹرل زون کی کپتانی کریں گے، جبکہ تلک ورما ساؤتھ زون کے کپتان ہوں گے۔ رْتْراج گائیکواڑ ویسٹ زون، ایشان کشن ایسٹ زون، جوناتھن رونگسن نارتھ ایسٹ زون اور کنہیا وادھوان نارتھ زون کی کمان سنبھالیں گے۔
نارتھ زون
کنہیا وادھوان (کپتان و وکٹ کیپر)، آیوش بدونی (نائب کپتان)، سنّت سانگوان، یش دھول، آیوش دوسجا، نشانت سندھو، انشول کمبوج، نکھل کشیپ، کامران اقبال، عبدالصمد، عابد مشتاق، سنیل کمار، ساحل لوترا، ارشد یپ سنگھ اور ارجن شرما۔