پنچایت سکریٹری کو دیا گیا الوداعی

تاثیر 10 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفیٰ) سنگھواڑہ بلاک کے مادھوپور بستواڑہ پنچایت بھون میں پنچایت سکریٹری پرنس کمار کی الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پنچایت میں پنچایت سکریٹری کی حیثیت سے فرض شناسی اور لگن کے ساتھ خدمات انجام دینے کے بعد اب وہ ریونیو آفیسر (آر او) کے عہدے پر اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ ان کے انتخاب پر پنچایت کے عوامی نمائندوں اور مقامی باشندوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ تقریب میں مکھیا سنتوش پنڈت نے متھلا کی روایتی رسم کے مطابق پرنس کمار کو پا گ اور چادر پیش کرکے اعزاز بخشا۔ انہوں نے پرنس کمار کے روشن مستقبل کی دعا کرتے ہوئے نئی ذمہ داری کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔
الوداعی تقریب کے دوران پرنس کمار اپنی مدتِ کار کو یاد کرتے ہوئے جذباتی نظر آئے۔ انہوں نے پنچایت کے باشندوں اور عوامی نمائندوں کی جانب سے ملنے والے تعاون، محبت اور احترام کے لیے سب کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنچایت میں خدمات انجام دینے کے دوران حاصل ہونے والے تجربات اور لوگوں کا تعاون ہمیشہ یاد رہے گا۔ تقریب میں رام بابو ساہ، مکیش مہتو، راجیو یادو، قمر عالم، کملیش پاسوان، متھلیش داس، روی کمتی، منوج رام، پرمود بھگت، رام لَکھن پاسوان، رمیش پاسوان، اویس احمد، کیدار یادو اور بھولا مہتو سمیت بڑی تعداد میں عوامی نمائندے اور مقامی باشندے موجود تھے۔ لوگوں نے پرنس کمار کو نئی ذمہ داری کے لیے نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کی دعا کی