تاثیر 11 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ممبئ، 11 اگست:رنویر سنگھ کی ’ڈان 3‘ سے اچانک علیحدگی کے بعد شروع ہونے والا تنازعہ اب ایک بار پھر سے سرخیوں میں ہے۔ فلم کے حوالے سے قانونی نوٹس اور فلم انڈسٹری کی تنظیموں کی مداخلت کے درمیان پروڈیوسر -ہدایت کار فرحان اختر نے رنویر کا نام لیے بغیر ان پر نشانہ لگایا۔
فلم دل چاہتا ہے کے 25 سال مکمل ہونے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فرحان نے شوٹنگ شروع ہونے سے قبل اداکاروں کے پروجیکٹ چھوڑنے کی صورت حال پر اپنی ناراضگی ظاہر کی اور اسے آج کل کا پیٹرن قرار دیا۔
بات چیت کے دوران فرحان نے فلم ’دل چاہتا ہے‘ سے متلعق تقریباً 25 سال پہلے کا ایک واقعہ شیئر کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ شروع ہونے سے چند روز قبل سیف علی خان نے تاریخوں کے مسائل کی وجہ سے پروجیکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔دوسری فلم کا شیڈول بدل جانے کی وجہ سے سیف کے لیے تاریخ کا مسئلہ پیدا ہو گیا تھا۔

