عمران ہاشمی نے آر ڈی برمن کی بایوپک پر خاموشی توڑ ی

تاثیر 11 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ممبئی،11 اگست:اداکار عمران ہاشمی ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’آوارہ پن 2‘ کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ اسی دوران، آر ڈی برمن کی بایوپک میں ان کے شامل ہونے کی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ فرحان اختر کی فلم میں عمران لیجنڈری اداکار محمود کا کردار ادا کریں گے۔ سوشل میڈیا پر یہ خبر تیزی سے پھیلنے کے بعد اب عمران ہاشمی نے خود سامنے آکر ان قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا ہے۔
عمران نے اپنے ایکس اکاونٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ بایوپک کا حصہ نہیں ہیں۔ انہوں نے لکھا، ’’میں واضح کر دوں کہ بایوپک میں میرے ذریعہ محمود صاحب کا کردار کرنے کی خبریں جھوٹی ہیں، اس فلم کے لیے مجھ سے رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی میں یہ فلم کر رہا ہوں۔‘‘ اداکار کے اس بیان نے بایوپک میں ان کی شمولیت کے بارے میں جاری قیاس آرائیوں کو ختم کر دیا ہے۔