انتظامیہ کی یقین دہانی پر امرتسر میں کسانوں کی ریل روکو تحریک فی الحال ملتوی

تاثیر 11 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

امرتسر، 11 اگست: امرتسر میں کسان تنظیموں کی طرف سے 11 اگست کو مجوزہ ریل روکو تحریک کو فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے۔بھارتیہ کسان یونین ایکتا سنگھرش کے ریاستی صدر پلویندر سنگھ ماہل نے بتایا کہ کسانوں نے سیلاب متاثرین کے لیے معاوضہ اور 2024 میں ژالہ باری سے ہونے والے نقصانات کے معاوضے سمیت مختلف مطالبات پر دباؤ ڈالنے کے لیے آج دوپہر 12 بجے ریل گاڑیوں کا چکّہ جام کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد اسے ملتوی کر دیا گیا۔ ماہل نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایس ایس پی، ڈی آئی جی، پولیس ڈائریکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سمیت انتظامی حکام کے ساتھ میٹنگیں جاری ہیں۔ کسانوں کا بنیادی مطالبہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو جلد از جلد معاوضہ جاری کرنے کا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب کو ایک سال گزر جانے کے باوجود بہت سے متاثرہ خاندانوں کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔