تاثیر 11 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 11 اگست : دہلی ہائی کورٹ فلم اداکارہ جانہوی کپور کے خلاف قابل اعتراض آن لائن مواد کو ہٹانے کا حکم دے گا۔ انوپ جے رام بھمبھانی کی بنچ نے ان کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے منگل کو یہ حکم جاری کیا۔ عدالت اس حوالے سے حکم نامہ اپ لوڈ کرے گی۔
سماعت کے دوران جانہوی کے وکیل نے کہا کہ انہوں نے ہندی اور تیلگو فلموں میں کام کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ پورن کنٹنٹ ہیں، سوشل میڈیا پر ان کے نام سے چل رہے ہیں، کئی ایسے فرضی اکاونٹ ہیں، جن سے کمائی کی جا رہی ہے۔ ان کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔
عدالت نے کہا کہ جہاں تک پورن کانٹنٹ کا تعلق ہے تو اسے روکنا ہی ہوگا ۔ جن فرضی اکاونٹ کے بارے میں بتایا جا رہا ہے، ان کی تعداد تقریباً 1,900 ہے، جیسے کہ فین پیج وغیرہ۔ کیا اس پر روک لگائی جا سکتی ہے؟ کیا آپ ڈیجیٹل دور میں فین نہیں چاہتے؟ فین پیجغلط ہو سکتے ہیں اور ان میں فحش مواد ہو سکتا ہے۔ اگر یہ تجارتی استحصال ہے، تو ٹھیک ہے، لیکن تمام فین پیجز کو نہیں ہٹایا جا سکتا۔

