تاثیر 02 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ( محمد مصطفیٰ) سمری تھانہ علاقے کے سوبھن شنکرپور گاؤں کے رہائشی مرحوم محمد مونیف کے بیٹے محمد رئیس عالم کی درخواست پر رنگداری، مارپیٹ، اور اسلحہ کے زور پر سادہ کاغذات پر دستخط کرانے کے الزام میں سِمری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے مقدمے میں صفیع الرحمٰن عرف بیلا کے بیٹےمسیدل الرحمن، عتیق الرحمٰن، نصیب الرحمٰن، محمد غفران، رابعہ خاتون، شبانہ بیگم، رخسانہ خاتون سمیت چار نامعلوم افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہےدرخواست کے مطابق 28 جولائی کو اپنی زمین پر چار دیواری کی تعمیر کے دوران ملزمان نے رنگداری کے طور پر 50 ہزار روپے کا مطالبہ کیا۔ رقم دینے سے انکار کرنے پر مدعی کے ساتھ مارپیٹ کر کے اسے زخمی کر دیا گیا، جیب سے 2500 روپے نکال لیے گئے اور پستول کی نوک پر چار سادہ کاغذات پر دستخط بھی کروا لیے گئے۔
شکایت میں مزید کہا گیا ہے کہ بچانے کے لیے پہنچی بہو لاڈلی پروین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی، اس کے زیورات چھیننے کی کوشش کی گئی، جبکہ گھر سے نقد رقم، ضروری دستاویزات اور کپڑوں سے بھرا ایک باکس بھی لے جانے کا الزام عائد کیا گیا ہےتھانہ انچارج اروند کمار نے بتایا کہ متاثرہ شخص کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ معاملے کی تحقیقات سب انسپکٹر منوج کمار شرما کے سپرد کر دی گئی ہے

