تاثیر 10 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
گوہاٹی، 10 اگست: آسام حکومت نے ریاست میں آنے والے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ بالائی آسام کے شیو ساگر، چرائیدیو، جورہاٹ اور گولاگھاٹ اضلاع میں لوگوں کی معمول کی زندگی اب بھی بری طرح متاثر ہے۔ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے 9 اگست کے اعداد و شمار کے مطابق دھنسری ندی (نومالی گڑھ اور گولاگھاٹ) اور کُشیارا ندی (شری بھومی) خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔ اتوار کو گولاگھاٹ ضلع میں ایک اور کاربی آنگلونگ ضلع میں ایک لاش برآمد ہوئی۔ اس طرح ریاست میں سیلاب سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 101 تک پہنچ گئی ہے۔اس وقت ریاست کے 10 اضلاع گولاگھاٹ، شیو ساگر، ہوجائی، درنگ، لکھیم پور، جورہاٹ، کاربی آنگلونگ، چرائیدیو، ناگاؤں اور بشوناتھ سیلاب سے متاثر ہیں۔ ان 10 اضلاع کے 28 ریونیو سرکلوں کے 456 گاؤں سیلاب کی زد میں ہیں۔فی الحال ریاست کی مجموعی 1,37,290 آبادی سیلاب سے متاثر ہے، جبکہ 11,933.46 ہیکٹیئر زرعی اراضی پانی میں ڈوبی ہوئی ہے۔ریاستی حکومت نے متاثرہ لوگوں کے لیے 52 ریلیف کیمپ اور 73 ریلیف ڈسٹری بیوشن سینٹر سمیت مجموعی طور پر 125 مراکز فعال رکھے ہیں۔

