تمل ناڈو کے سابق نائب وزیر اعلی ادے ندھی اسٹالن گرفتار

تاثیر 04 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

چنئی، 4 اگست: تمل ناڈو اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلی ادے ندھی اسٹالن کو تمل اداکارہ تریشا کرشنن کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے معاملے میں پولیس نے منگل کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی وزیراعلی سی جوزف وجے کی پارٹی تملگا ویتری کزگم (ٹی وی کے ) کی جانب سے پولیس اور خواتین کے قومی کمیشن (این سی ڈبلیو) میں شکایت درج کرنے کے بعد ہوئی ہے۔
ٹی وی کے کے تنجاور سنٹرل ڈسٹرکٹ ویمنس ونگ کی کنوینر ایس بیروی نے ادے ندھی اسٹالن کے خلاف تنجاور ایسٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ پارٹی نے قومی کمیشن برائے خواتین سے اس معاملے میں مداخلت اور سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ شکایت ملنے کے بعد، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کی اور بعد میں ادے ندھی اسٹالن کو گرفتار کرلیا۔