تاثیر 04 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
پیرس، 4 اگست: انگلش پریمیئر لیگ کلب فلہم نے ہسپانوی اسٹرائیکر گونزالو گارسیا کو ریئل میڈرڈ سے معاہدے کے تحت اپنے کلب م یں شام ل کر لیا ہے۔ کلب اور ریئل میڈرڈ نے پیر کو اس ٹرانسفر کا باضابطہ طور پرکا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی گارسیا کی اپنے سابق کوچ الوارو اربیلووا کے ساتھ پھر سے جوڑی بن گئی ہے ۔
22 سالہ گارسیا کا گزشتہ سیزن شاندار رہا تھا۔ انہوں نے ریئل میڈرڈ کے لیے تمام مقابلوں میں آٹھ گول کیے جن میں لا لیگا میں چھ گول بھی شامل ہیں۔ انہوں نے جنوری میں ریئل بیٹس کے خلاف ہیٹ ٹرک بھی لگائی تھی۔
گارسیا نے فلہم کے ساتھ 2031 تک معاہدہ کیا ہے۔ کلب کے پاس اس معاہدے میں ایک سال کی توسیع کا اختیار بھی رہے گا۔
ہسپانوی میڈیا کے مطابق ،اس منتقلی کی مالیت تقریباً 4 کروڑ یورو (تقریباً 4.6 کروڑ امریکی ڈالر) ہے۔ ریئل میڈرڈ نے مستقبل کی کسی بھی منتقلی پر 30 فیصد سیل آن کلاز کو اپنے پاس برقرار رکھا ہے۔
فلہم نے اس موسم گرما میں الوارو اربیلووا کو ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔ اربیلووا اس سے قبل ریئل میڈرڈ کی نوجوان ٹیموں کے ساتھ کام کر چکے ہیں اور جنوری میں زابی الونسو کے سبکدوش ہونے کے بعد انہیں پہلی ٹیم کی ذمہ داری ملی تھی۔

