تاثیر 01 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نوئیڈا، یکم اگست : نئی دہلی کے جنتر منتر پر حال ہی میں کاکروچ جنتا پارٹی کی جانب سے منعقدہ احتجاجی مظاہرے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی والدہ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والی نوئیڈا کے سیکٹر 168 کی رہائشی ایک 15 سالہ لڑکی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم اور ملک کے عوام سے معافی مانگی ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں لڑکی نے کہا کہ وہ جنتر منتر پر ہونے والے احتجاج میں شریک ہوئی تھی، جہاں موجود بہت سے لوگ وزیر اعظم کے خلاف نازیبا زبان استعمال کر رہے تھے۔ اس نے کہا کہ جذبات میں آ کر اس نے بھی نامناسب الفاظ کہہ دیے، جو بالکل غلط تھا اور اسے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔
لڑکی نے ہاتھ جوڑ کر معذرت کرتے ہوئے کہا، ’میری عمر صرف 15 سال ہے۔ مجھ سے غلطی ہوئی ہے۔ میں نے بہت غلط کام کیا ہے، جس پر میں وزیر اعظم اور تمام ملک والوں سے معافی مانگتی ہوں۔‘

