تاثیر 26 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سہسرام (انجم ایڈوکیٹ ) بارہ ربیع الاول کا دن یعنی صبح سے لیکر پوری شب سہسرام و ضلع روہتاس کیلئے کافی عقیدت جوش و جذ بہ بھرا رہا جہاں ضلع کے کئی مقامات پر قرآن خوانی، فاتحہ خوانی، ذکر رسول و نعتیہ مشاعرہ کا سلسلہ چلا وہیں سہسرام میں بھی بچوں، نوجوانوں، بزرگوں نے اپنے عقیدت کا بیش بہا اظہار کیا ۔ بعد نماز فجر سے کئی محلوں کی مسجدوں اور شاہراہوں پر ہوئی قرآن خوانی، فاتحہ خوانی میں لوگ شریک تو ہوئے ہی دو پہر تین بجے سے مرکزی فلاح المسلمین سہسرام کے زیر اہتمام کنوینر حافظ رضوان احمد، اخلاق احمد رضوی، اختر امام انجم، ڈاکٹر جاوید اختر اور متین سہسرامی کی دعوت پر حضرت شمس الحق دیوان رحمت اللہ علیہ آستانہ کے نزد سے سہسرام شہر کے کئی محلوں کے نکلے جلوس محمدی کا پرزور استقبال کیا گیا اور مذکورہ جلوس شہر کے مختلف شاہراہوں کبیر گنج، کرنسرائے، اڈہ روڈ، شیر گنج، لشری گنج، بہتی موڑ، موچی ٹولہ، نورتن بازار، مدار دروازہ گندھی نیم چوکھنڈی سے گزرتے ہوئے شب کے دس بجے کبیر گنج آکر اختتام پذیر ہوا، جہاں شہر کے کئی اہم لوگوں کی عقیدت و جذبہ کے ساتھ شرکت بھی ہوئی، اسکے بعد محلہ شاہ کبیر گنج میں بچوں کا انعامی نعتیہ مقابلہ جہاں بچوں نے اپنی پیشکش سے موجود سامعین کو کافی محظوظ کیا جسمیں حصہ لینے والے نو جوان اور بچوں کو اول دوم اور سوم انعام کا مستحق قرار دیا گیا ۔

