ہاکائندے ہچیلیما دوسری مدت کے لیے زامبیا کے صدر منتخب

تاثیر 18 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

لوساکا (زامبیا)، 18 اگست : ملک کے صدر ہاکائندے ہچیلیما کو دوسری پانچ سالہ مدت کے لیے دوبارہ منتخب کر لیا گیا ہے۔ زامبیا کے انتخابی کمیشن نے منگل کی صبح اس کا اعلان کیا۔ کمیشن نے کہا کہ انہوں نے 51 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔ ملک میں صدارتی انتخاب کے لیے گزشتہ جمعرات کو ووٹنگ ہوئی تھی۔
ترکی کے اخبار ینی شفق اور سرکاری نیوز چینل ٹی آر ٹی ورلڈ نے انتخابی کمیشن کے حوالے سے نشر کی گئی رپورٹ کے مطابق، 64 سالہ ہچیلیما نے 29,65,326 ووٹ حاصل کیے۔ ان کے قریبی حریف، اپوزیشن لیڈر اور نیشنل ریسٹوریشن پارٹی فار یونٹی اینڈ پروگریس کے برائن منڈوبائلے کو 18,56,217 ووٹ ملے۔ انتخابی کمیشن کی چیئرپرسن موآنگالا جالاؤمس نے کہا، “لہٰذا، میں 18 اگست 2026 کو ہاکائندے ہچیلیما کو جمہوریہ زامبیا کا منتخب صدر قرار دیتی ہوں۔”