غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملہ، حماس کے پانچ افراد جاں بحق

تاثیر 19 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

غزہ،19اگست: غزہ شہر کی بندرگاہ کے قریب اسرائیلی ڈرون حملے میں کم از کم پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں حماس کے متعدد اہم ارکان کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ شمالی غزہ کے علاقے الشاطء میں ایک اجلاس میں شریک تھے۔العربیہ کے نامہ نگار کے مطابق حملے کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے، تاہم اسرائیلی فوج نے نشانہ بنائے گئے افراد کے نام یا ان کی ہلاکتوں کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کیں۔اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ جن افراد کو نشانہ بنایا گیا وہ غزہ میں موجود اسرائیلی فوجیوں کے خلاف کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ فوج کے مطابق یہ حملہ اسرائیلی فورسز کو لاحق فوری خطرے کو ختم کرنے کے لیے کیا گیا۔