تاثیر 09 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ(فضاامام):اقرا اکیڈمی دربھنگہ کے کانفرنس ہال میں جناب مشتاق شمسی صاحب صدر اردو کونسل ہند دربھنگہ کے افسانوی مجموعہ “رہ گزر سے آگے” کا رسم اجرا جناب نیاز احمد سابق اے۔ڈی۔ایم۔جناب ڈاکٹر شاکر خلیق صاحب جناب ڈاکٹر اظہار احمد صاحب سابق ایم۔ایل ۔اے۔جناب مولانا منصور قاسمی جناب مجیب رحمانی جناب انور آفاقی جناب مشتاق شمسی جناب نسیم احمد رفعت مکی جناب انجینئر عظمت اللہ ابو سعید صاحب جناب ڈاکٹر منور عالم راہی جناب مفتی آفتاب عالم غازی جناب ڈاکٹر شکیل احمد قاسمی صاحب پٹنہ صاحب جناب شمیم احمد پریم جیور ۔جناب عرفان احمد پیدل ایڈووکیٹ جناب حافظ لئیق منظر واجدی صاحب جناب حافظ توحید عالم قاسمی صاحب کے ہاتھوں کیا گیا۔اس موقع پر جناب قاری شہاب الدین صاحب جناب حافظ اعجاز احمد اصلاحی صاحب جناب جلال الدین انصاری۔جناب محمد مشارف جناب محمد ثالث جناب محمد صفیان۔جناب محمد منہاج دانش۔جناب محمد شاہد وائس پرنسپل اقرا اکیڈمی کے علاوہ سیکروں سامعین موجود تھے.پروگرام کا آغاز جناب حافظ لئیق منظر واجدی صاحب کے تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔سبھی مہمان اور ممبران کا شکریہ نسیم احمد رفعت مکی جنرل سکریٹری اردو کونسل ہند دربھنگہ نے کیا جبکہ صدارت کی ذمہ داری جناب نیاز احمد صاحب سابق اے ڈی ایم نےنبھایا دوسری نشست میں جناب مفتی آفتاب عالم غازی صاحب نے امیر شریعت جناب فیصل ولی رحمانی صاحب کی 23 اگست کی آمد کے متعلق معلومات فراہم کرایا۔جنکا پروگرام کثیر المقاصد ہال نزد ملت کالج دربھنگہ میں دنکے 10 بجے سے ہوگا۔تیسری نشست میں جناب مولانا منصور قاسمی صاحب کا استقبال جناب انجینئر عظمت اللہ ابو سعید صاحب کے ہاتھوں کیا گیا اس موقع پر جناب مولانا مجیب رحمانی صاحب جناب ڈاکٹر اظہار احمد صاحب سابق ایم ایل اے۔جناب ڈاکٹر شاکر خلیق صاحب جناب انور آفاقی صاحب کے ہاتھوں کیا گیا جس کی صدارت جناب ڈاکٹر شاکر خلیق صاحب نے کیا۔سبھی پروگرام کی نظامت جناب حافظ لئیق منظر واجدی نے کیا۔ پروگرام کے آخر میں جناب عرفان احمد پیدل ایڈووکیٹ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

