تاثیر 28 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سیوان، 28 اگست:خواتین اور لڑکیوں کی سیکورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سیوا ن میں’پولیس دیدی‘، یعنی ابھایہ بریگیڈ سرگرم رہے گی۔ پولیس کی کارکردگی کو بڑھانے اور خواتین اور لڑکیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے ضلع کو 20 اسکوٹر اور 10 موٹر سائیکلیں موصول ہوئی ہیں۔
رکشا بندھن کے موقع پر ضلع مجسٹریٹ وجے پرکاش مینا اور پولیس سپرنٹنڈنٹ بھرت سونی نے جمعہ کے روز سیوان تھانہ سے تمام 30 گاڑیوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ گاڑیاں ضلع میں تعینات پولیس اہلکاروں کو دستیاب کرائی گئی ہیں، جو خواتین اور لڑکیوں کی حفاظت سے متعلق اپنے کام کو تیز کریں گے۔ 26 اگست کو بہار کے وزیر اعلیٰ نے پولیس دیدی (ابھیا بریگیڈ) کو ریاست بھر میں 4,700 اسکوٹر اور موٹر سائیکلیں تقسیم کیں۔

