پنجاب: جگراوں-رائے کوٹ روڈ پر کار تالاب میں گرنے سے عام آدمی پارٹی کے تین کارکنان ہلاک

تاثیر 13 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

لدھیانہ، 13 اگست:جگراوں-رائے کوٹ روڈ پر بسیاں گاؤں کے نزدیک جمعرات کی دوپہر تقریباً 1 بجے ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر تالاب میں جاگر ی۔ اس حادثے میں عام آدمی پارٹی کے تین کارکنان کی موت ہو گئی، جب کہ کار میں سوار دو دیگر افراد بال بال بچ گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ جگراوں سے 12 کلومیٹر دور رائے کوٹ کے قریب بسیاں قصبے میں پیش آیا۔ تیز رفتار کار اچانک کنٹرول کھو بیٹھی، سڑک سے نیچے اتر کر تالاب میں جاگری۔اس حادثے میں عام آدمی پارٹی سے وابستہ بلکار سنگھ، وشال اور سندیپ کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ کار میں سوار پانچوں افراد نکودر سے ڈڑباسے واپس آرہے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ تمام مرنے والے وزیر خزانہ ہرپال سنگھ چیمہ کے قریبی تھے۔