تاثیر 17 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
پریاگ راج، 17 اگست: اتر پردیش کے پریاگ راج ضلع کے سرائے عنایت تھانہ علاقے میں پریاگ راج-وارانسی ہائی وے پر اتوار کی رات پیش آئے ایک دردناک سڑک حادثے میں تین کانوڑ یوں کی موت ہوگئی۔ تینوں نوجوان ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر وارانسی کی جانب جارہے تھے۔ ہنومان گنج کے سرپتی پور کے قریب ان کی موٹر سائیکل پانی کے کنٹینر لے کر جا رہے ایک مال بردار آٹو سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ تینوں شدید زخمی ہوگئے۔ اسپتال میں علاج کے دوران تینوں نے دم توڑ دیا۔
پولیس کے ڈپٹی کمشنر گنگانگر کے مطابق اتوار کی رات تھر وائی تھانہ علاقے کے رہنے والے شیوکمار، اشوک کمار اور للو ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار ہوکر وارانسی کی طرف جارہے تھے۔ اسی دوران سرپتی پور کے قریب ان کی موٹر سائیکل پانی کے کنٹینر سے لدے مال بردار آٹو سے زور دار ٹکرا گئی۔
ٹکر اتنی شدید تھی کہ موٹر سائیکل سوار تینوں نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے میں شیو کمار نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور تینوں زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے سوروپ رانی نہرو اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے دیر رات علاج کے دوران تینوں کو مردہ قرار دے دیا۔

