تاثیر 22 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 22 اگست : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر دفتر میں آج تنظیمی ڈھانچے اور مستقبل کے پروگراموں کے تعلق سے اہم میٹنگوں کا دور چلے گا۔ بی جے پی صدر نتن نوین کی صدارت میں تین اہم میٹینگیں ہوں گی جن میں نئی ٹیم کے تعارف، تنظیمی حکمت عملی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی عوامی زندگی کے 25 سال مکمل ہونے کی مہم کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یہ میٹینگیں پہلے ہی بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں نئے عہدیداروں کی تعارفی میٹنگ کے ساتھ شروع ہو چکی ہیں۔ نتن نوین اپنی نئی مقرر کردہ ٹیم کے ساتھ اپنی پہلی تعارفی میٹنگ کر رہے ہیں۔

