سنت شیوانند اکیڈمی پلس ٹو اسکول سہسرام میں سائبر کرائم و سائبر فراڈ پر ہوا سیمینار

تاثیر 07 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

          سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 7 اگست 2026 کو سنت شیوانند اکیڈمی پلس ٹو اسکول سہسرام میں سائبر کرائم اور سائبر فراڈ پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت پرنسپل سنجئے کمار سنگھ نے کی اور اسکی نظامت استاد اونیش کمار نے کی ۔ روہتاس ڈسٹرکٹ اسپیشل کرائم ڈی ایس پی چترا کماری، سب انسپکٹر پوجا کماری، سب انسپکٹر بھاونا رائے، سب انسپکٹر پون کمار اور سب انسپکٹر نند لال کمار نے طلباء کو سائبر فراڈ کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے زور دیا کہ موبائل فون کا استعمال کرتے وقت سبھی کو محتاط رہنا چاہئے کہ کسی بھی ایپ کو ڈاؤن لوڈ یا دیکھنے سے گریز کریں ۔ سوشل میڈیا کے ذریعہ کئے جانے والے فراڈ میں جعلی پروفائلس کے ذریعہ لوگوں کو دھوکہ دینا، دھوکہ دہی پر مبنی سرمایہ کاری اور کرپٹو اسکیم، لاٹریوں یا انعامات کے جھوٹے وعدے، رومانوی گھوٹالے، اور براہ راست پیغامات کے ذریعہ فشنگ لنکس بھیجنا شامل ہیں ۔ جعلساز اکثر جعلی پروفائلس کے ذریعہ لوگوں سے دوستی کرتے ہیں، وہ محبت کا بہانہ کرکے اعتماد جیتتے ہیں اور پھر ایمرجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے رقم کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ مہنگے تحائف، لاٹری یا مفت واؤچر جیتنے کے جھوٹے وعدے کر رجسٹریشن کے نام پر ذاتی اور مالی معلومات لی جاتی ہیں ۔ 18 سال سے کم عمر کے بچوں کے ذریعہ کئے گئے جرائم یا کسی اور کے ذریعہ انکے خلاف کئے گئے جرائم کے لئے POCSO ایکٹ کے بارے میں بھی معلومات دی گئیں ۔ اگر کوئی سوشل میڈیا کے ذریعہ گرفتاری کی دھمکی دیتا ہے یا کوئی غلط معلومات کی بنیاد پر ہراساں کرتا ہے تو بغیر سوچے سمجھے انکے جال میں نہیں پھنسنا ہے اور اگر کبھی کوئی واقعہ ہو جائے تو براہ راست 1930 پر کال کر پولس کو واقعہ کی اطلاع دینا ہے، اسکے علاوہ آپریشن ودھی پالک یووک کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی ۔ اس موقع پر اسکول کے پرنسپل سنجئے کمار سنگھ، ستیندر پرساد ساہ، اروند کمار، پربھات کمار، جھانوی کماری، آرتی کماری، کندن کمار، دیپ رانی، سچن کمار، اونیش کمار، ونود کمار پاسوان، روبی کماری، پائل کماری، امیت کمار سنگھ، امیت کمار، شیوا کمار پٹیل، راہل کمار اسکول کے طلباء، والدین اور دیگر معززین موجود تھے ۔