شہزاد پونہ والا نے بی جے پی صدر نتن نوین کو دوبارہ استعفیٰ بھیجا، اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کیا

تاثیر 17 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 17 اگست: بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما شہزاد پونہ والا نے پارٹی کے تمام عہدوں سے دوبارہ استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے پارٹی کے قومی صدر نتن نوین سے درخواست کی ہے کہ اس مرتبہ ان کا استعفیٰ منظور کرلیا جائے۔ اس سے قبل بھی پونہ والا نے 30 جولائی کو استعفیٰ پیش کیا تھا، تاہم پارٹی نے اسے قبول نہیں کیا تھا۔شہزاد پونہ والا نے پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں بتایا کہ انہوں نے ایک بار پھر بی جے پی کے قومی صدر نتن نوین کو اپنا استعفیٰ بھیجا ہے اور اس کی منظوری کی درخواست کی ہے۔
انہوں نے بی جے پی اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مرکزی وزیر نتن گڈکری، جے پی نڈا اور بی ایل سنتوش کی جانب سے مسلسل رہنمائی اور تعاون حاصل ہوتا رہا۔پونہ والا نے کہا کہ بی جے پی اور وسیع تر سنگھ پریوار نے انہیں جو مواقع اور پلیٹ فارم فراہم کیا، اس کے لیے وہ ہمیشہ شکر گزار رہیں گے۔ ان کے مطابق، ایک نوجوان، پسماندہ مسلم اور غیر سیاسی خاندانی پس منظر رکھنے والے شخص کے طور پر بی جے پی نے انہیں آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا۔