سلی گڑی کوریڈور کی حفاظت کے لیے خصوصی سہ رخی حفاظتی گرڈ تیار : امت شاہ

تاثیر 21 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سلی گوڑی، 21 اگست: مغربی بنگال کے تین روزہ دورے پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سلی گوڑی کوریڈوریعنی ’’چکن نیک‘‘ کی سیکورٹی کے حوالے سے ایک اہم بیان دیا ہے۔ سشستر سیما بل ( ایس ایس بی) کی ایک خصوصی میٹنگ میں، انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی ہندوستان کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑنے والے اس حساس جغرافیائی علاقے کی حفاظت مرکزی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
امت شاہ نے کہا کہ سلی گوڑی کوریڈور کی سیکورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک خصوصی ’’ سہ رخی سیکورٹی گرڈ” بنائی گیا ہے۔ اس کے تحت، چوپڑا، کشن گنج اور دھوبری میں واقع تین اہم بیس سے پورے کوریڈور کے علاقے کی نگرانی اور حفاظت کو مضبوط کیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ ملک کی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے سرحدی علاقوں میں باڑ لگانے کے لیے دستیاب ناکافی زمین کے دیرینہ مسئلے کا بھی ذکر کیا۔ تاہم انہوں نے موجودہ ریاستی حکومت کے دور میں اس سلسلے میں ملنے والے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔