جلاوطنی کے باوجود بنگلہ دیش واپس جانا چاہتی ہیں تسلیمہ نسرین،شیخ حسینہ کی بھی واپسی کی حمایت کی

تاثیر 05 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 5 اگست: جلاوطن بنگلہ دیشی مصنفہ تسلیمہ نسرین نے کہا ہے کہ وہ گزشتہ 32 برس سے جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں اور آج بھی اپنے وطن بنگلہ دیش واپس جانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے معزول سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو بھی جمہوری حق کے تحت وطن واپس آکر سیاست کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔بدھ کی صبح کولکاتا سے روانگی سے قبل نیتا جی سبھاش چندر بوس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تسلیمہ نسرین نے کہا، ’’میں 32 برس سے جلاوطنی میں ہوں۔ میں بنگلہ دیش واپس جانا چاہتی ہوں، لیکن مجھے واپس نہیں جانے دیا جا رہا۔‘‘