وزیر اعلیٰ نے جموں سرینگر قومی شاہراہ کا دورہ کرکے ادھم پور اور رامبن میں صورتحال کا جائزہ لیا۔

تاثیر 07 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں, 07 اگست:جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کو جموں سرینگر قومی شاہراہ کا دورہ کرکے ادھم پور اور رامبن اضلاع میں شاہراہ کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے افسران، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے حکام سے ملاقات کر کے بحالی کے کاموں اور ٹریفک کی روانی کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کی۔
رامبن کے پیڑا علاقے میں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جموں-سرینگر قومی شاہراہ جموں و کشمیر کی زندگی کی اہم شریان ہے اور فی الحال اس کا کوئی مؤثر متبادل راستہ موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ کو ہر موسم میں قابلِ آمدورفت رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔