تاثیر 19 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 19 اگست: مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل ہندوستان اور سنگاپور کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے مقصد سے 70 رکنی کاروباری وفد کے ساتھ آج سنگاپور کے دورے پر روانہ ہوگئے۔وزارت تجارت و صنعت نے بدھ کو ایک بیان میں بتایا کہ پیوش گوئل کا تین روزہ سرکاری دورہ 19 اگست سے شروع ہوا ہے۔ وزیر تجارت اس دورے کے دوران بھارت-سنگاپور وزارتی سطح کی گول میز کانفرنس (آئی ایس ایم آر) اور چوتھی بھارت-سنگاپور بزنس گول میز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
وزارت کے مطابق گوئل 20 اگست کو وزیر خزانہ نرملا سیتارمن، وزیر خارجہ ایس جے شنکر، وزیر ریلوے، اطلاعات و نشریات اور الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی اشونی ویشنو کے ساتھ چوتھی بھارت-سنگاپور وزارتی سطح کی گول میز میٹنگ (آئی ایس ایم آر) میں شرکت کریں گے۔ وزارت تجارت نے بتایا کہ دورے کے دوران وزیر سنگاپور کے اپنے ہم منصبوں اور دیگر سینئر رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

