تاثیر 01 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کیلیفورنیا، یکم اگست : امریکہ کے کیلیفورنیا میں واقع میرین کور ایئر اسٹیشن میرامار میں جمعہ کے روز امریکی میرین کور کا ایک جدید ترین ایف -35بی اسٹیلتھ فائٹر جیٹ حادثے کا شکار ہوکر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ پائلٹ حادثے سے قبل بحفاظت باہر نکل گیا۔
روس کے بین الاقوامی نیوز ٹیلی ویژن نیٹ ورک رشیا ٹوڈے ( آر ٹی) کے مطابق مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے کے قریب پیش آئے اس حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی ۔ ایمرجنسی سروسز اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ امریکی فوج نے اس واقعے کو ’’کلاس اے‘‘ کا حادثہ قرار دیا، جسے فوجی طیارے کے سنگین ترین حادثات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

