تاثیر 20 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
مشرقی سنگھ بھوم، 20 اگست۔ باگبیڑا پولیس اسٹیشن کے علاقے میں لال بلڈنگ چوک کے قریب واقع گولڈن جیولرز کوچوروں نے بدھ کی رات دیررات نشانہ بنایا اور تقریبا 5 سے 6 لاکھ روپے مالیت کے سونے اور چاندی کے زیورات چوری کر لیے۔
چور دکان کا تالا توڑ کر دکان میں داخل ہوئے اور قیمتی سامان لوٹ کرلے گئے۔ چوری کا پورا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا ہے۔
یہ واقعہ جمعرات کی صبح اس وقت سامنے آیا جب دکان کے مالک ایس کے دتہ دکان کھولنے پہنچے۔ شٹر کا تالا ٹوٹا ہوا دیکھ کر انہیں چوری کا شبہ ہوا۔ اندر چیک کرنے پر سونے اور چاندی کے بہت سے زیورات غائب پائے گئے۔ انہوںنے فوری طور پرباگبیڑاپولیس اسٹیشن کو واقعے کی اطلاع دی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔ ابتدائی تفتیش میں چوری شدہ زیورات کی قیمت تقریبا پانچ سے چھ لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج چیک کی۔ فوٹیج میں چوروں کو دوپہر 3 بجے کے قریب دکان میں گھستے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ پولیس فوٹیج کی بنیاد پر ملزم کی شناخت کرنے کے عمل میں ہے۔

