​ایس ایم کالج میں این ایس ایس اکائی اور ضلع الیکشن دفتر کے مشترکہ اہتمام سے ووٹر بیداری مہم

تاثیر 07 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور (منہاج عالم)ایس ایم کالج، بھاگلپور کے نیشنل سروس اسکیم یونٹ اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفس کے مشترکہ اہتمام سے ایک ووٹر بیداری پروگرام منعقد کیا گیا۔پروگرام کا افتتاح کالج کی پرنسپل ڈاکٹر نشا جھا کی صدارت میں ہوا۔ انہوں نے طالبات کو جمہوریت میں ووٹنگ کی اہمیت اور ایک بیدار ووٹر بننے کی ترغیب دی۔بھاگلپور کے ایس ڈی ایم صدر  وکاس کمار اور الیکشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور نوجوانوں سے ووٹنگ میں فعال شرکت کی اپیل کی۔ این ایس ایس رضاکاروں (دیویا رانی، جانہوی، شانتی اور مسکان) نے ووٹر بیداری پر ایک مؤثر نوکڑ ناٹک پیش کیا۔ پوستر اور تقریری مقابلے منعقد کیے گئے، جبکہ موسیقی کے شعبے کی طالبات نے استقبالیہ گیت پیش کیا۔ سینئر پروفیسر ڈاکٹر آشا اوجھا نے طلبہ کو خطاب کرتے ہوئے ووٹنگ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔پروگرام کی کامیاب نظامت این ایس ایس پروگرام آفیسر ڈاکٹر پریتا باسو نے کی۔ جبکہ ڈاکٹر اپشیتا چکرورتی، ڈاکٹر شیو راج، ڈاکٹر لکشمی کماری، بی بی اے ڈیپارٹمنٹ اور رضاکاروں (پلوی، شامبھوی، راج شری) کا خاص تعاون رہا۔پروگرام کا اختتام ایک ذمہ دار اور بیدار ووٹر بننے کے حلف (شپتھ) کے ساتھ ہوا۔