تاثیر 24 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کولمبو، 24 اگست: بھارت کے اوپنر یشسوی جیسوال اور سری لنکا کے تیز گیند باز اسیتھا فرنانڈو پر دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز میدان میں ہونے والی جھڑپ کے بعد میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دونوں کھلاڑیوں کے کھاتے میں ایک ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔
یہ واقعہ بھارت کی پہلی اننگز کے 17ویں اوور میں اس وقت پیش آیا جب جیسوال فرنانڈو کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ فرنانڈو نے وکٹ حاصل کرنے کے بعد جشن مناتے ہوئے جیسوال کی جانب اشارہ کیا، جس کے بعد بھارتی بلے باز پلٹ کر ان کے قریب پہنچ گئے۔ دونوں کے درمیان بحث ہوئی اور اسی دوران ان کے سر بھی آپس میں ٹکرا گئے۔ سری لنکائی کھلاڑیوں نے بیچ بچاؤ کرکے معاملہ پرسکون کرایا، جس کے بعد جیسوال پویلین لوٹ گئے۔

