تاثیر 15 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
امراوتی، 15 ستمبر : گنیش اتسو کے دوران بینجو بجانے کا کام مکمل کرکے اچل پور واپس جاتے ہوئے ماموں اور بھانجے کی موٹر سائیکل کو ایک تیز رفتار ٹرک نے کچل دیا۔ پیر 14 ستمبر کی دیر رات امراوتی کے رنگ روڈ پر امبا پارک کے قریب پیش آنے والے اس بھیانک حادثے میں موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
متوفین کی شناخت وکی شنکر راؤ امبھورے عمر 25 سال ساکن اچل پور اور ان کے بھانجے ابھے ولاس سابڑے عمر 18 سال ساکن اچل پور کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں پیر کے روز امراوتی کے ناندگاؤں پیٹھ علاقے میں واقع ایک عوامی گنیش منڈل میں بینجو بجانے کے لیے آئے تھے۔ گنیش منڈل کا پروگرام مکمل ہونے کے بعد انہوں نے بینجو کی گاڑی میں دیگر ملازمین اور متعلقہ سامان رکھا اور اچل پور واپسی کے لیے روانہ ہوگئے۔

