تاثیر 02 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سرینگر 2 ستمبر: :اننت ناگ پولیس نے منشیات کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے، اننت ناگ کے میرگنڈ علاقے میں معمول کی گشت کارروائی کے دوران مبینہ طور پر منشیات سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق پولیس اسٹیشن اننت ناگ کی ایک ٹیم رحمت عالم مسجد میرگنڈ کے قریب معمول کی گشت کررہی تھی کہ اہلکاروں نے دو افراد کو روکا اور حراست میں لے لیا۔ گرفتار کیے گئے دو افراد کی شناخت عزیر اشرف وانی ولد محمد اشرف وانی اور مجتبیٰ مہراج ولد مہراج احمد بٹ ساکنہ سرنال، اننت ناگ کے طور پر کی گئی ہے۔ دوران چیکنگ پولیس نے بتایا کہ ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں چرس برآمد ہوئی ہے۔

