تاثیر 26 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
آئیچی-ناگویا، 26 ستمبر: ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی انّتی ہڈا نے ایشیائی کھیل 2026 کے خواتین کے سنگلز مقابلے کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ انّتی نے ہفتہ کو ملیشیا کی وونگ لنگ چنگ کو سنسنی خیز مقابلے میں 14-21، 22-20، 19-21 سے شکست دی۔
عالمی درجہ بندی میں 25ویں مقام پر موجود انّتی نے مقابلے کا شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلا گیم 14-21 سے اپنے نام کیا۔ تاہم 38ویں نمبر کی وونگ نے دوسرے گیم میں زبردست واپسی کی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا اور وونگ نے 20-22 سے گیم جیت کر مقابلے کو فیصلہ کن گیم تک پہنچا دیا۔
دوسرے گیم کے وقفے تک انّتی نے اچھی برتری بنا رکھی تھی، لیکن سائیڈ تبدیل ہونے کے بعد وونگ نے اپنی گرفت مضبوط کرلی۔ ملیشیائی کھلاڑی نے 16-17 کی برتری حاصل کی اور پھر گیم جیت کر اسکور 1-1 سے برابر کردیا۔

