جوتوں کی فیکٹری میں زبردست آتشزدگی، لاکھوں روپے کا تیار مال جل کر خاک

تاثیر 26 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کانپور، 26 ستمبر: جاج مؤ تھانہ علاقے کے اشرف آباد میں واقع جوتوں کی ایک فیکٹری میں ہفتہ کو اچانک آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا تیار مال جل کر خاک ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پہنچنے والی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے تقریباً دو گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
سلطان کمپاؤنڈ کے سامنے واقع کام سیف فیکٹری سے دھواں اٹھتا دیکھ کر آس پاس کے لوگوں نے پولیس اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔ کچھ ہی دیر میں آگ نیشدید شکل اختیار کرلی۔ فیکٹری میں آتش گیر مواد اور بڑی مقدار میں تیار جوتے رکھے ہونے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی، جس سے علاقے میں افراتفری کی صورت حال پیدا ہوگئی۔