تاثیر 27 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
آئیچی-ناگویا (جاپان)، 27 ستمبر: جاپان کے آئیچی-ناگویا میں جاری ایشین گیمز میں بھارت نے اتوار کو اسکواش میں دو چاندی کے تمغے جیتے۔ مردوں کے سنگلز میں ابھے سنگھ کے بعد خواتین کے سنگلز میں نوجوان کھلاڑی اناہت سنگھ نے بھی چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ تاہم دونوں کھلاڑی طلائی تمغہ جیتنے سے محروم رہے۔
اسکواش کے مردوں کے سنگلز فائنل میں بھارت کے ابھے سنگھ کو ملیشیاکے این یو این جی کے ہاتھوں 9-11، 5-11، 5-11 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مقابلے میں ابھے تینوں گیمز میں ملائیشیائی کھلاڑی کے سامنے جدوجہد کرتے نظر آئے۔ این یو نے پہلا گیم 11-9 سے جیت کر برتری حاصل کی۔ اس کے بعد دوسرے گیم میں بھی انہوں نے ابھے کو واپسی کا موقع نہیں دیا اور 11-5 سے کامیابی حاصل کی۔ تیسرے گیم میں ابھے نے اچھی شروعات کی کوشش کی، لیکن ملائیشیائی کھلاڑی نے مقابلے پر اپنی گرفت برقرار رکھی اور 11-5 سے گیم جیت کر طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔

