تاثیر 26 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
آئیچی-ناگویا، 26 ستمبر: بھارت کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے ایشین گیمز 2026 کے خواتین کے سنگلز مقابلے کے آخری 16 میں جگہ بنا لی ہے۔ سندھو نے ہفتہ کے روز اچینومیا سٹی میونسپل جمنازیم میں چینی تائپے کی چیو پن چیان کو براہ راست گیمز میں 19-21، 14-21 سے شکست دی۔
عالمی رینکنگ میں 17ویں مقام پر موجود چیو نے پہلے گیم میں اچھی شروعات کرتے ہوئے 9-6 کی برتری حاصل کر لی تھی۔ تاہم سندھو نے مسلسل تین پوائنٹس حاصل کرکے واپسی کی اور مقابلے کو برابری پر لے آئیں۔ اس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا، لیکن فیصلہ کن لمحات میں سندھو نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا گیم اپنے نام کر لیا۔
دوسرے گیم میں سندھو نے شروع سے ہی کنٹرول برقرار رکھا۔ ابتدائی برتری حاصل کرنے کے بعد انہوں نے جارحانہ کھیل جاری رکھا اور 21-14 سے گیم جیت کر مقابلہ اپنے نام کر لیا۔

