تاثیر 26 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
مغربی سنگھ بھوم، 26 ستمبر: ملک کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی یوم پیدائش کے موقع پر ہفتہ کے روز مغربی سنگھ بھوم ضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے کانگریس بھون، چائی باسا میں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک یادگاری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں کانگریس رہنماؤں اور کارکنوں نے ڈاکٹر منموہن سنگھ کی تصویر پر پھول چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور ملک کی تعمیر میں ان کے تعاون کو یاد کیا۔اس موقع پر ضلع کانگریس کے ترجمان تریشانو رائے نے کہا کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کو سادگی، شائستگی، علمیت اور عوامی زندگی میں دیانت داری کے لیے ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم کی حیثیت سے ڈاکٹر منموہن سنگھ نے اقتصادی شعبے میں اہم فیصلے لیے اور ملک کے ترقیاتی سفر کو نئی سمت دینے میں کردار ادا کیا۔ ان کے دورِ اقتدار میں لیے گئے کئی فیصلوں کا ملک کے اقتصادی اور سماجی نظام پر وسیع اثر پڑا۔

