وزیر دفاع نے 10 برسوں میں عالمی شراکت داری کے لیے دفاعی سفارت کاری دستاویز جاری کیا

تاثیر 03 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 03 ستمبر : وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو نئی دہلی میں دفاعی سفارت کاری سے متعلق ’رکشا‘ دستاویز جاری کیا۔ اس میں آئندہ 10 برسوں کے دوران عالمی دفاعی شراکت داری کے لیے ہندوستان کے اسٹریٹجک روڈ میپ اور وژن کو پیش کیا گیا ہے۔ یہ دستاویز ہندوستان کی اسٹریٹجک وابستگی میں تبدیلی کی عکاسی کرتی ہے، جس کا مقصد طویل مدتی استحکام اور باہمی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
اس روڈ میپ میں دو طرفہ اور کثیر ملکی سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری، مشترکہ فوجی مشقوں، تربیتی پروگراموں میں اضافہ اور دوست ممالک کے ساتھ بہترین طریقہ کار کا تبادلہ کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہندوستان کو ایک قابل اعتماد عالمی دفاعی مینوفیکچرنگ مرکز کے طور پر قائم کرنے کے لیے ’میک اِن انڈیا‘ دفاعی پلیٹ فارم کو فروغ دینے کی بات کہی گئی ہے۔